Wednesday, 22, July, 2026

نوکیا کی ٹیکنالوجی سے بھرپور سمارٹ سکرٹ کی نمائش!

نوکیا کی ٹیکنالوجی سے بھرپور سمارٹ سکرٹ کی نمائش!
فیشن ماڈلز نے نوکیا لومیا 1520 کے سکرٹ پہن کر نمائش کی، اس میں 35لومیا فون لگائے گئے ہیں!۔ نوکیا نے ایک ڈیزائنر کے ساتھ مل کر ایک دلچسپ سکرٹ متعارف کروایا ۔یہ سکرٹ 35 لومیا 1520 سمارٹ فونز سے بنا تھا۔جسے ہی سکرٹ حرکت کرتا سکرین پر موجود تصویروں کے رنگ بدل جاتے،جو ایک ہی وقت میں خوبصورت جھلملاتا اثر قائم کر رہا تھا۔اس سکرٹ کے ڈیزائنر کی کامیابی لندن فیشن ویک 2014 میں نظر آئے گی جو کہ نوکیا کے لیے لومیا فونز کے ذریعے فیشن کی دنیا میں قدم جمانے کا ایک اچھا چانس ہے۔ سکرٹ کی یہ ٹیکنالوجی انتہائی دلچسپ ہے۔لومیا فونز جی پی ایس کے مدد سے اس طرح لگائے گئے تھے کہ پہننے والے کی حرکت کرنے کے ساتھ یہ جھلملاتے تھے۔ برطانیہ کے ڈیزائنرز جنہوں نے اسے بنایا ہے سکرٹ کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ ایک پہننے کے قابل اور ٹیکنالوجی کاشہکار ہے ۔ اس سکرٹ کو بنانے میں تصویری خاکے، 3 ڈی پرنٹنگ اور پراگرامنگ زبانوں کو استعمال کیاگیا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex