Wednesday, 22, July, 2026

وونڈوز فون میں جلد ہی فیس بک میسنجر دستیاب ہوگا

وونڈوز فون میں جلد ہی فیس بک میسنجر دستیاب ہوگا
مائیکروسافٹ کے مطابق اسوقت فیس بک میسنجر کی بہت زیاد ہ ڈیمانڈ ہے، اور اسکے جلد ہی پورا کر دیا جائے گا۔ موبائل ورلڈ کانگریس میں پریس سے بات کرنے کے دوران مائیکروسافٹ کے جو بیلفیور نے بتایا کہ ان سے فیس بک میسنجر کے بارے میں بہت پوچھا جاتا ہے، کہ یہ کب تک دستیاب ہوگا۔ جلد ہی ونڈوز فون کے صارفین بھی فیس بک میسنجر سے مستفید ہو سکیں گے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق اگلے کچھ ہفتوں میں ونڈوز فون میں فیس بک میسنجر دستیاب ہوگا۔ پریس کانفرنس کے دوران جو بیلفیور نے بتایا کہ فیس بک میسنجر ایسا ایپ جس کے دستیاب ہونے کے بارے میں ہمارے صارفین بہت زیادہ پوچھتے ہیں۔ونڈوز فون کو لوگوں کی طرف سے کافی سراہا گیا ہے مگر اس کی طرف سے قابلِ رشک شرحِ فروخت سامنے نہیں آئی۔ آئی ڈی سی کے مطابق پچھلے سال 33.4 ملین ونڈوز فون پوری دنیا کی مارکیٹ میں بھیجے گئے تھے۔جو پوری دنیا میں موبائل آپریٹنگ سسٹم کا صرف 3.3فیصد تھا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex