Wednesday, 22, July, 2026

وٹس ایپ کے ذریعے اب آپ وائس کالز بھی کر سکیں گے

وٹس ایپ کے ذریعے اب آپ وائس کالز بھی کر سکیں گے
وٹس ایپ بھی وائبر اور سکائیپ کے مقابلے پر آکھڑا ہوا، بہت جلد وائس کالز کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی وٹس ایپ کے صارفین یقیناً یہ جان کر بہت خوش ہونگے کہ ان کے پسندیدہ میسنجر وٹس ایپ میں بھی جلد ہی بات کرنے کی سہولت متعارف کروائی جائے گی۔فیس بک کے زیرِ اثر آنے کے وٹس ایپ کے نئے سی ای او جین کوم نے بارسلونا میں ایم ڈبلیو سی میں اس بات کو کنفرم کیا ہے۔ سب سے پہلے اینڈرائیڈ اور آئی فون آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارف اس سہولت سے مستفید ہونگے جبکہ ونڈوز فون اور بلیک بیری میں یہ سہولت کچھ وقت کے بعد متعارف کروائی جائے گی۔تاہم ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی ہے کہ وٹس ایپ پر بات کرنے کی سہولت بالکل مفت ہوگی جیسے وائبر پر ہے یا اس کے لیے کچھ ماہانہ ادائیگی کرنا ہوگی۔ پچھلے کچھ دنوں سے وٹس ایپ کے سرورز کچھ مسائل کا شکار رہے ہیں مگر اب سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے۔تاہم وٹس ایپ کے بہت سے صارفین نے اس کو خیرباد کہہ کر حریف میسنجر ٹیلیگرام کا رخ کر لیا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex