Thursday, 23, July, 2026

ایچ ٹی سی کے نئے ایچ ٹی سی ون کی تصاویر سامنے آگئیں

ایچ ٹی سی کے نئے ایچ ٹی سی ون کی تصاویر سامنے آگئیں
مشہور تائیوانی برانڈ ایچ ٹی سی کے نئے موبائل فون جسکا آجکل بہت چرچا ہے کی تصاویر سامنے آگئی ہیں ایوی لیکس کی جانب سے جاری کردہ ایچ ٹی سی ایم 8 کی تصاویر میں یہ خوبصورت فون ایلومینیم کی باڈ میں نظر آرہا ہے، جیسا کہ اسکا پرانا ماڈل بھی ایلومینیم باڈی میں تھا، اس سے بھی اسی طرح کی یونی باڈی کی اُمید تھی۔ ایچ ٹی سی جس کا کوڈ نام ایم 8 ہے 5انچ 1080 پی سکرین اور 800 سنیپ ڈراگن چپ سیٹ کے ساتھ سامنے آئے گا۔ایم 8 کی اب تک سامنے آنے والی دلچسپ بات اس کی الٹرا پکسل ٹیکنالوجی ہے جس میں پچھلے حصے میں دو کیمرے اور ڈیول ایل ای ڈی ٹرو ٹون فلیش ہے۔ اس فون کو مارچ کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔ 2014ء)
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex