Wednesday, 22, July, 2026

سمارٹ فونز کے بعد دنیا کا پہلا ’سمارٹ راﺅٹر‘ آ گیا

سمارٹ فونز کے بعد دنیا کا پہلا ’سمارٹ راﺅٹر‘ آ گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سرچ انجن گوگل کی ملکیت موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ نے موبائل کی دنیا میں انقلاب برپا کیا ہے اور موبائل بنانے والی مختلف کمپنیاں نئے سے نئے فیچرز بھی متعارف کرانے میں مصروف ہیں۔ مختلف پراڈکٹس بنانے والی کمپنی نے دنیا کا پہلا ’سمارٹ راﺅٹر‘ متعارف کرا دیا ہے جس میں گوگل کا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ استعمال کیا گیا ہے اور اس کو استعمال کرنے کیلئے راﺅٹر پر ایک سات انچ کی سکرین بھی لگائی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ راﺅٹر چھوٹے نیٹ ورکس کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور عام لوگوں کی آسانی کیلئے بنایا ہے۔ اس راﺅٹر کو استعمال کرنے والے افراد فحش ویب سائٹس، ہیکنگ اور وائرسز پر مکمل قابو پا سکیں گے جبکہ یہ راﺅٹر مختلف ڈیوائسز کو مختلف ڈیوائسز کو خودکار نظام کے ذریعے کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ کمروں کی لائٹس اور ٹی وی کو بھی کنٹرول کر سکتا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex