Wednesday, 22, July, 2026

Shahid Afridi Talking To media ( Dhaka)

Shahid Afridi Talking To media ( Dhaka)
بوم بوم آفریدی نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کو باہمی تعلقات بہتر بنانے چاہئیں ۔کرکٹ دونوں ممالک کو قریب لا سکتی ہے ۔پاکستانی ٹیم نے سنگین دھمکیوں کے باوجود بھارت کا کئی بار دورہ کیا ۔بھارتیوں کو بھی مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیناچاہئیے جمعرات کو ڈھاکا میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا جب بھی پاکستانی ٹیم بھارت کا دورہ کرتی ہے اسے سنگین دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔تاہم اس کے باوجود پاکستانی ٹیم بھارت کا دورہ کرتی ہے ۔انہوں نے کہا دونوں پڑوسیوں کو باہمی تعلقات میں بہتری لانی چاہیئے اور کرکٹ اس میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔شاہد آفریدی نے کہا انہوں نے جتنی بھی کرکٹ کھیلی سب سے زیادہ لطف بھارتی سرزمین پر کھیلتے ہوئے آیا۔بوم بوم نے کہا وہ اٹھارہ سال سے عالمی کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔اس سطح پر کھلاڑی اپنا کوچ خود ہوتا ہے ۔گراونڈ میں کھلاڑی کو پتہ ہوتا ہے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں ۔انہوں نے کہا ٹیم کی نظریں اگلے سال ہونے والے عالمی کپ پر ہیں ۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا انہوں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچا ۔جب تک فٹ ہیں کھیلتے رہیں گے ۔اور جب محسوس ہوا کہ وہ ٹیم پر بوجھ بن گئے ہیں ۔کسی کو شکایت کا موقع نہیں دینگے اور خود ہی ریٹائرمنٹ لے لیں گے ۔ Waqt News
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex