Wednesday, 22, July, 2026

زمین سورج کے گرد نہیں، سورج زمین کے گرد گھومتا ہے،26فیصد امریکیوں کی عجیب منطق

زمین سورج کے گرد نہیں، سورج زمین کے گرد گھومتا ہے،26فیصد امریکیوں کی عجیب منطق
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)گو کہ امریکیوں کی بڑی تعداد سائنس کی بنیادی معلومات سے زیادہ آشنا نہیں تاہم اکثریت سائنسدانوں کے حوالے سے بڑے اچھے خیالات رکھتی ہے اور نئی نئی دریافتوں کے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔ نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق حیرت انگیز طور پر 26فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ زمین سورج کے گرد نہیں سورج زمین کے گرد گردش کرتا ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق 9سوالوں پر مشتمل ایک سوالنامہ میں امریکیوں نے 6.25سوالوں کے درست جواب دیئے۔ ان سوالوں کا تعلق فزکس اور بائیولوجیکل سائنس سے تھا۔ کوپر فیکس نے 500برس قبل یہ دریافت کیا تھا کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے مگر اب 4میں سے 3لوگ اس بات کو درست مانتے ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex