Wednesday, 22, July, 2026

History of Asia Cup, Sri Lanka nine and Pakistan have won four matches!!!

History of Asia Cup, Sri Lanka nine and Pakistan have won four matches!!!
ایبٹ آباد(ایچ سی پی نیوز) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کے حوالے سے سر ی لنکا کو پلڑا بھار ی ہےحالیہ بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل تک ہونے والے گیارہ ایشیا کپ ٹورنامنٹس میں سری لنکا چار پاکستان نے دو مرتبہ اور بھارت نے پانچ دفعہ کامیابی حاصل کی ہے ایشیا کپ میں بھی اب تک ہونے والے میچزمیں سری لنکا کو جیت کے حوالے سے پاکستان پر برتری حاصل ہے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے اب تک ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 13میچز کھیلے جس میں سری لنکا نے نو میں اور پاکستان نے چار میچز میں کامیابی حاصل کی تاہم دونوں ٹیموں کے مابین دنیا کی مختلف گراؤ نڈز میں ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے تناسب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری ہے سری لنکا اور پاکستان کے مابین 1975سے 2014تک 138میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 80اور سری لنکا نے 53میچوں میں کامیابی حاصل کی ایک میچ ٹائی ہوا اور چار میچوں کا نتیجہ نہیں نکل سکا بنگلہ دیش میں پانچ میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان ٹیم نے تین اور سری لنکا کی ٹیم نے دو میچز جیتے
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex