Saturday, 18, July, 2026

سمارٹ انٹر ایکٹیو ہوم سے گھروں کا تصور تبدیل

سمارٹ انٹر ایکٹیو ہوم سے گھروں کا تصور تبدیل
سمارٹ انٹر ایکٹیو ہوم سے گھروں کا تصور تبدیل آپ تصور کریں کہ صبح جاگتے ہی بیڈ پر لیٹے لیٹے دیوار کی طرف ہاتھ کے اشارے سے نہ صرف آپ الارم بند کرسکتے ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ موسم کا احوال اور دن بھر کی مصروفیات دیکھنے کے لئے دیوار پر آپ کیاس دن کی ڈائری بھی نمودار ہوجائے گی۔آپاپنے ذوق اور موڈ کے مطابق گھروں کی دیوار کا رنگ تبدیل کرسکتے ہیں۔اگر آپ کمرے کا ماحول تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ایک اشارے سے آپکی دیواریں آپ کے ارد گرد کا پورا منظر بدل دیں گی۔چاہے آپ ایک مصروف شہر کی گلی کے نظارے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہوں یا خوبصورت ساحلی منظر سے ،یہ سینری مکمل طور پر آپ کے کمرے کو گھیر لے گی اور صرف ویڈیو ہی نہیں بلکہ تمام تر صوتی اثرات کے ساتھ ۔کمرے کی دیواروں پر آپ اپنی ای میل ،سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے اسٹیٹس بھی دیکھ سکتے ہیںاور ویڈیو کال بھی اٹینڈ کرسکتے ہیں۔ہاتھ کے اشاروں سے ایک طرح کے کرسر کو حرکت دے کر لائیٹیں جلا یا بجھا سکتے ہیں،میوزک چلایا بند کرسکتے ہیںاور ایسی انٹرنیٹ ویب سائٹس سرفنگ کرسکتے ہیں دیوار یا فرش پر ویڈیو گیمز کھیل سکتے ہیں۔یہ بالکل ایک طرح کا جادو لگتا ہے لیکن یہ جادو اب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے ۔اسپین میں تیار کئے جانیوالے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایسے گھروں کو ”سمارٹ ہوم “ کا نام دیا گیا ہے ۔اس اسمارٹ گھر کو تیار کرنے والی ماہرین کی ٹیم نے انٹر ایکٹیو کمپیوٹر ایپلیکیشنز کو دیواروں پر پروجیکٹر کی مدد سے بیم کیا۔ اس میں استعمال کی جانے والی تمام کی تمام ٹیکنالوجی وہ ہے ،جو اس وقت موجود ہے اور ویڈیو گیمز میں استعمال کی جارہی ہے ۔ان دیواروں پر حرکت نوٹ کرنے والے کائنیکٹ kinnectموشن سینسرز نصب ہیں۔مائیکروسافٹ کی طرف سے یہ سینسرز اس کے گیمنگ کنسول ایکس باکس 360کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔اس طرح اس اسمارٹ ہوم کے رہائشی محض اپنے ہاتھوں کی حرکت سے اپنے ارد گرد موجود چیزوں کو کنٹرول کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں مستقبل کے اس گھر کے موجد ایون کوئر واس مونزIon Muervas-Monsکے مطابق”یہ پروجیکٹ ایک اسمارٹ ہوم کا کام کرتا ہوا پروٹو ٹائپ ہے ۔ہم نے گھر کے فزیکل ڈھانچے کے ساتھ ایک ڈیجیٹل لئیر یا تہہ شامل کردی ہے ۔اس طرح لوگ مختلف اشاروں اور جسم کی حرکت کی مدد سے اس گھر سے انٹر ایکٹ یعنی تعامل کرسکتے ہیں۔“ کوئر واس نے یہ پروجیکٹ نومبر 2011ءمیں شروع کیا تھا ان کی”تھنک بگ فیکٹری“ کے نام سے بنائی گئی ٹیم میں پانچ ماہرین تعمیرات اور انجیئنرز شامل ہیں، جو دیگر ماہرین کے ساتھ مل کر مختلف پروڈکٹس اور ایپلیکیشنز تیار کرتے ہیں۔کوئر واس کے مطابق سمارٹ ہوم میں ایک بنیادی یا جنرل انٹرفیس ہے ،جو لیونگ روم میں موجود ہوگا ،یہ انٹرفیس آپ کے ہاتھوںکے اشارے سے کام کرتا ہے ۔آپ دیوار سے دو میٹر کے فاصلے پر جاکر اور ہاتھ کے مختلف اشاروں اور جسم کی حرکت کی مدد سے اس گھر سے اینٹر ایکٹ یعنی تعامل کرسکتے ہیں۔یہ پراجیکٹ فی الحال صرف 40فیصد مکمل ہوا ہے۔اسمارٹ ہوم تیار کرنے والی ٹیم کا منصوبہ ہے کہ ایک مکمل گھر تیار کرکے دینے کی بجائے لوگوں کو اس بات کی سہولت دی جائے کہ وہ اپنی مرضی کی سہولیات ..اپنے گھر کےلئے منتخب کرکے انہیں خرید سکیں
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex