Wednesday, 22, July, 2026

Hanging in the air to screen movies, watch cricket matches in the final stage of completion of the technology

Hanging in the air to screen movies, watch cricket matches in the final stage of completion of the technology
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ایسی حیرت انگیز ٹیکنالوجی سامنے آ رہی ہے جس کے نتیجے میں آپ فضا میں معلق سکرین دیکھ سکیں گے تاہم اس کے لئے آپ کو ایک چھوٹا سا پرزہ یا آلہ اپنی عینک میں فٹ کرنا ہو گا اور چہرے کے سامنے ایک سکرین نمودار ہو جائے گی جس پر آپ اپنی مرضی کی فلمیں،کرکٹ میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ گیمز بھی کھیل سکیں گے، حتیٰ کہ موبائل ڈیوائسز کے ساتھ بھی رابطہ جوڑ سکیں گے۔ اس سکرین کے تمام معاملات آپ اپنے اشاروں سے کنٹرول کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں یہ سکرین ٹیکنالوجی آپ کو فوری فراہم نہیں ہو سکے گی، بلکہ اس کے لئے کمپنی کام کر رہی ہے۔ کمپنی ”مٹیا“ اس سلسلے میں خصوصی گلاسز تیار کرنے کے مراحل میں ہے جہاں تک کنسولز کے بغیر گیمز کھیلنے کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں تحقیق کی جا رہی ہے اس سکرین ٹیکنالوجی کو ”ہومس“ کا نام دیا گیا ہے اس پر دو سال قبل کام شروع کیا گیا تھا اور اب یہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ Daily Pakistan
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex