Wednesday, 22, July, 2026

نریندرا مودی وزیراعظم بنیں اور ویزا لے لیں: امریکہ

نریندرا مودی وزیراعظم بنیں اور ویزا لے لیں: امریکہ
نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے بھارتی ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ نریندرا سنگھ مودی مہربانی کرتے ہوئے امریکہ ویزا دینے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے اور کہا ہے کہ اگر وہ وزیراعظم بن گئے تو انہیں ویزا دیدیا جائے گا اور وہ امریکہ جاسکیں گے ۔ نریندرا مودی پر گجرات میں مسلم کش فسادات کا ذمہ دار ہونے پر امریکہ میں داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی تاہم امریکی اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری نشا ڈیسائی بسوال نے نریندرا مودی پر اس پابندی میں نرمی لانے کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی اپنے ملک کے وزیراعظم بن گئے تو امریکہ ان کے داخلے پر پابندیاں ختم کردے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ہر رہنما خیر مقدم کرتا ہے اور مودی کا بھی کرے گا بشرطیکہ کے عوام انہیں وزیراعظم چن لیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ ویزے کیلئے کیس ٹو کیس جایزہ لیا جاتا ہے اور حقائق کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں ۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex