Wednesday, 22, July, 2026

جان سے مارنے کے بعد رکھوالی کرنے ، کرنٹ کے جھٹکے دینے والا ڈرون بھی تیار

جان سے مارنے کے بعد رکھوالی کرنے ، کرنٹ کے جھٹکے دینے والا ڈرون بھی تیار
ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکساس کی ایک کمپنی نے سیکیورٹی کے لئے ایک ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو مشکوک شخص کو 80 ہزار وولٹ کے کرنٹ کا جھٹکا مار کر بے ہوش کردے گا۔ ”کیوپد“ نامی یہ ڈرون بنانے والی کمپنی اس سے قبل ریسٹورنٹس میں ٹیبل پر آکر آرڈر لینے اور آرڈر پہنچانے کا کام کرنے والا ڈرون بھی متعارف کراچکی ہے۔ اب رکھوالے کرنے اور حفاظتی اقدامات کے لئے یہ ڈرون تیار کیا ہےجسے ایک خاص ایپلی کیشن کے ذریعے سمارٹ فون سے منسلک کرکے بھی آپریٹ کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ خود ساختہ طور پر بھی مشکوک افراد کو پہچاننے، انہیں ڈھونڈنے اور ان پر کانٹا فائر کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں ایک ”سٹن گن“ نصب ہے جس سے کانٹے فائر ہوتےہیں جو ایک تار کی مدد سے ڈرون کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں۔ کانٹا جیسے ہی انسانی جسم میں پیوست ہوتا ہے ڈرون اسے 80 ہزار وولٹ کے کرنٹ کا جھٹکا مارتا ہے جو انسان کوبے ہوش یا بے بس کر دیتا ہے اور اپنے مالک کو اس کے سمارٹ فون پر واقعہ کی اطلاع اور ویڈیو بھیجتا ہے اور پولیس کے آنے تک اس شخص کے سر پر منڈلاتا رہتا ہے۔ اس ڈرون کا آزمائشی تجربہ ٹیکساس میں کای گیا جس کے لئے ایک شخص نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات فراہم کیں۔ اس موقع پر طبی عملہ بھی موجود تھا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex