Wednesday, 22, July, 2026

ذہنی مریض کو غلام بنا کررکھنے والے جوڑے کو عمر قید

ذہنی مریض کو غلام بنا کررکھنے والے جوڑے کو عمر قید
یونگسٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی عدالت نے ذہنی طور پر معذور خاتون کو دو سال تک غلام بنا کر رکھنے والے جوڑے کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جوڑے نے ایک ذہنی معذور عورت اور اس کی قریباً پانچ سال کی بیٹی کو اپنے مکان کی بیسمنٹ میں قید کر رکھا تھا اور سانپوں کے ذریعے دونوں کو ڈرایا کرتے تھے۔ اس بیسمنٹ میں بیت الخلاءبھی موجود نہیں تھا۔ غلام بنائی جانے والی خاتون سے جبراً کھانا بنوالیا جاتا، شاپنگ کرائی جاتی اور گھر کی صفائی کرائی جاتی، حتیٰ کہ کتوں کے فضلے کی صفائی بھی اس سے کرائی جاتی تھی اور جسمانی اور جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا۔ یہ کام 2011سے 2012ءکے آکر تک کیا جاتا رہا، اگر غلام عورت بات ماننے سے انکار کرتی تو پھر اس کی بچی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جاتی اور اس کے پیچھے سانپ چھوڑ دئیے جاتے۔ مجرم جوڑے نے جرم کا اعتراف نہیں کیا اور موقف اختیار کیا کہ یہ تمام باتیں حکومت کی جانب سے گھڑی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے تاہم بظاہر عدالت کا فیصلہ درست معلوم ہوتا ہے اور امریکی معاشرے میں اس واقعہ کو ظلم وبربریت کی بدترین مثال قرار دیا جارہا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex