Wednesday, 22, July, 2026

فاسٹ فوڈ کھانے سے بھی وزن کم ؟؟؟

فاسٹ فوڈ کھانے سے بھی وزن کم ؟؟؟
ّّّفاسٹ فوڈ کو عموماً صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ اور موٹاپے کا باعث قرار دیا جاتا ہے لیکن ایک امریکی شخص ایسا بھی ہے جس نے صرف میکڈونلڈز کھا کھا کر اپنا وزن56 پاﺅنڈ گھٹا لیا ہے۔ جان سنا نامی آدمی نے گزشتہ چھ ماہ سے انوکھی قسم کی ڈائٹ اپنا رکھی ہے جسے وہ ”میکڈونلڈ ڈائٹ“ کا نام دیتا ہے۔ چھ ماہ میں نہ صرف اس کا وزن کم ہوا ہے بلکہ کولیسٹرول بھی نیچے آیا ہے اور چھاتی میں بھی 21 انچ کمی ہوچکی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ دن میں دو ہزار کیلوریز سے زیادہ نہیں کھاتا اور روزانہ 45 منٹ پیدل بھی چلتا ہے۔ جان سنا کے مطابق کھانے کی قسم سے زیادہ اہم کھانے کی مقدار ہے، اگر لوگ کھانے کی مقدار پر قابو کرلیں تو وزن باآسانی کم کیا جاسکتا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex