Wednesday, 22, July, 2026

اب آئی فون رکھا جائے گا جوتے کی نوک پر

اب آئی فون رکھا جائے گا جوتے کی نوک پر
نیویارک…این جی ٹی…اب آئی فون سنبھالنے کے لئے جتن کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب یہ کام جوتوں سے بھی لیا جا سکتا ہے ۔یقین نہ آئے تو خود ہی دیکھ لیں ایلن نامی امریکی آرٹسٹ کا کمال جس نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے یہ شاندار جوتے ڈیزائن کئے ہیں جن میں آئی فون بھی رکھا جا سکتا ہے۔جی ہاں ان انوکھے جوتوں میںآ ئی فون ہولڈر ربنایا گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں دنیا اپنی نوعیت کے واحد جوتے کہا جا سکتا ہے۔ ویسے تو لوگ اپنے قیمتی ترین آئی فون کو ہاتھوں کا چھالا بنا کر رکھتے ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کون ان جوتوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے لاڈلے فون کوجوتوں کی نوک پر رکھے گا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex