Wednesday, 22, July, 2026

ہالینڈ کے بعد امریکہ میں بھی پٹرول پمپوں پر روبوٹس تعینات کرنے کا منصوبہ

ہالینڈ کے بعد امریکہ میں بھی پٹرول پمپوں پر روبوٹس تعینات کرنے کا منصوبہ
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں سینٹ لوئی کی ایک کمپنی نے پٹرول پمپس پر ایسے روبوٹس مقرر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے جو کار ڈرائیوروں کے بجائے خود پٹرول بھرنے کا کام کریں گے۔ پیسفک، مسوری میں قائم ہسکی کارپوریشن نے ایسے روبوٹک پمپ بنائے ہیں جن کی ٹیسٹنگ 9 ماہ میں شروع ہوجائے گی۔ ہسکی کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو براڈ بیکر نے مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ہم پہلے ہی ”ڈرائیور تھرومیک ڈونلڈرز“، ”ڈرائیور تھروہینکس“ اور ڈرائیور تھروکار واشیز بناچکے ہیں جن میں کار کے ڈرائیور اپنی گاڑیوں میں رہتے ہوئے روبوٹس کی خدمات سے استفادہ کرتے ہیں لہٰذا اب ”روبوٹکس گیس پمپس“ کیوں نہ بنائے جائیں؟ گیس سٹیشنوں یا پٹرول پمپوں پر جو روبوٹس کام کریں گے، ان میں لگی ہوئی انفراریڈ روشنیاں اور کیمرے ایندھن کے دروازے تک رہنمائی کریں گے۔ پھر سکشن کپ سے آراستہ بازو اس دروازے کو کھولے گا۔ پھر ایکنلکی یا نوزل فیول ٹینک تک دراز ہوگا اور مطلوبہ مقدار میں ایندھن بھرے گا۔ ایک مرتبہ ٹینکی بھر جانے کے بعد نوزل واپس پمپ کے پاس چلا جائے گا۔ براڈ بیکر کے مطابق وہ اس سسٹم میں ایک ٹچ سکرین ڈسپلے کا بھی اضافہ کرنا چاہیں گے تاکہ ڈرائیوروں کو جس قسم کے پٹرول کی ضرورت ہو، وہ اسے منتخب کرسکیں۔ بعدازاں فون کے ساتھ کام کرنے والے ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے وہ ادائیگیاں بھی کرسکیں گے۔ ایسے روبوٹک پمپس سویڈن کی ایک کمپنی کے تعاون سے بنائے جارہے ہیں اور ایک تخمینے کے مطابق ایک پمپ کی قیمت 50 ہزار ڈالر ہوگی۔ واضح رہے کہ ہالینڈ میں ایسے روبوٹک پمپس پہلے سے کام کررہے ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex