Wednesday, 22, July, 2026

کیا واقعی سعودیوں اور اماراتیوں کو دنیا کے مہنگے ترین سٹورمیں شاپنگ سے روکدیاگیا؟؟؟

کیا واقعی سعودیوں اور اماراتیوں کو دنیا کے مہنگے ترین سٹورمیں شاپنگ سے روکدیاگیا؟؟؟
لندن (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے سب سے بڑے اخبار کے فرنٹ صفحے پر آج مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک تجزیہ نما خبر شائع ہوئی ہے۔ کریڈٹ لائن کے مطابق یہ خبر اس اخبار کے ایڈیٹر نے تحریر کی ہے۔ یہ ایڈیٹر پاکستان سے باہر مقیم ہیں لیکن وقتاً فوقتاً ملکی وغیر ملکی حالات پر تحقیقاتی رپورٹس یا کالم پیش کرتے رہتے ہیں۔ ان کی تازہ خبر کے مطابق قطر نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اپنے سفیر واپس بلانے کی سزا یہ دی کہ قطری حکام نے خلیجی ممالک کے تمام شہریوں ماسوائے قطر، کویت اور اومان کے شہری کے لندن کے مشور زمانہ اور مہنگے ترین ڈیپارٹمنٹل اسٹور ہیروڈز میں داخلے پر پابندی لگادی۔ ایڈیٹر صاحب کے مطابق عرب شہریوں کے ہیروڈز میں داخلے پر پابندی سے شاید کوئی بڑا سیاسی اور اسٹریٹجک طوفان برپا نہ ہو لیکن یہ یقینی طور پر ایسی بے عزیتی ہے جسے کوئی دولتمند عرب شیخ یا امیر معمولی نہیں سمجھے گا۔ روزنامہ پاکستان نے جب اس حیرت انگیز خبر کی تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ یہ بے پر کی سیاسی ایشوز پر مزاحیہ تبصرے کرنے والی ایک ویب سائٹ ”پین عریبیہ انکوائرر“ کی جانب سے اڑائی گئی جسے ہمارے سینئر صحافی نے اصل خبر سمجھ لیا، اس اخبار نے تو اپنی خبر میں (مزاحیہ طور پر ) یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اس پابندی کے بعد مانچسٹر میں فٹبال میچوں میں قطری شہریوں کے داخلے پر پبندے لگائی جا سکتی ہے کیونکہ ان میچز کی سپانسر متحدہ عرب امارت کی کمپنی امریٹس ہے. یہاں پر ہم اپنے قارئین کی معلومات کے لئے بتاتے چلیں کہ ہیروڈز کا شمار دنیا کے مہنگے ترین شاپنگ سٹورز میں ہوتا ہے۔ یہ سٹور قطر ہولڈنگز نے 2010ءمیں 1.5 ارب ڈالر میں خریدا تھا اور مشرق وسطیٰ سے آنے والے گاہک اس سٹور پر سب سے زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ ہم امیدکرتے ہیں کہ اگر پاکستانی صحافی کی خبر قطری حکمرانوں تک پہنچ گئی تو وہ اسے تجویز سمجھ کر سنجیدگی سے غور کریں گے کیونکہ بہرحال اگر ان ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر اس سٹور کے دروازے بند کردئیے جائیں تو ان کو کافی صدمہ پہنچے گا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex