Wednesday, 22, July, 2026

...برگرکھانے سے پہلے مقدمہ نہ کرنے کا عہدکرنالازم

...برگرکھانے سے پہلے مقدمہ نہ کرنے کا عہدکرنالازم
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایسے برگر بھی فروخت کئے جارہے ہیں جو کہ صرف بہادر افراد کے لئے ہیں، برگروں میں اتنی شدید مرچیں ہیں کہ ایک رات میں انہوں نے پانچ افراد کو ہسپتال پہنچا دیا اور اب برگر کھانے سے پہلے تحریری طورپرلکھ کر دیناپڑتاہے۔ یہ برگر عام برگر سے 3,500 گنا زیادہ مرچوں والا ہے اور عام آدمی کو شاک میں ڈالنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے تاہم ریسٹورنٹ کے مالک کی جانب سے اس کو کھانے کے لئے شرط رکھی گئی ہے کہ خواہشمند افراد کو اسے کھانے سے پہلے دستبرداری کے معاہدے پر دستخط کرنے ہوں گے۔ ٹیک اوے ریستوران کے مالک نک گمباردیلہ کا کہنا ہے یہ شرط اس لئے رکھی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ قانونی کارروائی سے بچا جاسکے۔ اس کا کہنا ہے کہ لوگ یہ برگر کیوں کھاتے ہیں مجھے خود بھی معلوم نہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex