Wednesday, 22, July, 2026

دنیا میں ایک اور بڑی جنگ کاخطرہ منڈلانے لگا، امریکہ نے روس کو حملے کی دھمکی دیدی

دنیا میں ایک اور بڑی جنگ کاخطرہ منڈلانے لگا، امریکہ نے روس کو حملے کی دھمکی دیدی
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) گروپ 7کی وارننگ کے بعد امریکہ نے روس کو حملے کی دھمکی دیدی ہے جس سے ایک بار پھر عالمی د نیا کو ایک بڑی جنگ کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ امریکی صدر باراک اوباما نے روس کو حملے کی دھمکی اور یوکرائن کو تھپکی یوکرائنی وزیراعظم آرسینی یاتسنیکوک سے ملاقات میں میں دی ہے اور یوکرائن کو یقین دہانی کرائی ہے امریکہ یوکرائن کی علاقائی ساملیت و خودمختاری کیلئے اس کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس نے رویہ نہ بدلا تو مغرب اس کے خلاف طاقت استعمال کرے گا ، روس کو طاقت کے استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی ۔اس موقع پر یوکرائنی وزیراعظم نے کہا کہ روس کے سامنے یوکرائن ہتھیار نہیں پھینکے گاتاہم روس کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں ۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ یوکرائنی وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات سے پہلے جی 7نے روس کو یوکرائن کو تقسیم کرنے اور کریمیہ پر قبضے سے باز رہنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر روس اپنے اقدامات سے باز نہ آیا تو جی سیون گروپ کے ممالک انفرادی یا اجتماعی طور پر اس کیخلاف ایکشن لیں گے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex