Wednesday, 22, July, 2026

پشاورخیبرایجنسی بارڈر پر خود کش حملہ ، کم از کم سات افراد جاں بحق،25سے زائد زخمی

پشاورخیبرایجنسی بارڈر پر خود کش حملہ ، کم از کم سات افراد جاں بحق،25سے زائد زخمی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرایجنسی کے بارڈرپر سربندکے علاقے بھٹہ تل بازارمیں خودکش حملے سے کم از کم سات افراد جاں بحق اور 25سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ایس پی سٹی نے بتایاکہ زخمیوں میں پولیس اہلکار،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، علاقے میں خطرات موجود تھے اوراِسی لیے پولیس اہلکار بکتر بندگاڑی میں گشت کررہے تھے ۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوںنے بتایاکہ حملہ آوروں کا ٹارگٹ پولیس افسر بخاری شاہ تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کابھی خدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔ بتایاگیاہے کہ دھماکے سے سبزی فروشوں کی ریڑھیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرلیے ۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex