Thursday, 23, July, 2026

How was the universe, the creation of the universe!!!

How was the universe, the creation of the universe!!!
کائنات کیسے بنی، تخلیق کے پہلے سیکنڈ کے مزید شواہد دریافت کرلئے گئے،سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہیں کائنات کی تخلیق کے بارے میں ’بگ بینگ تھیوری‘ کے حق میں نئے غیرمعمولی ثبوت ملے ہیں۔۔کائنات کی تخلیق سے متعلق نئی تحقیق کا اعلان امریکی ریاست میساچوسٹ میں محققین کی ایک ٹیم نے کیا اس دریافت کیلئے کی جانیوالی تحقیق کے منصوبے کو بائیسیپ ٹو کانام دیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت قطب جنوبی پر نصب ایک دوربین کی مدد سے آسمان کے ایک خاص حصے پر تحقیق کی جا رہی ہے محققین کے مطابق انہیں آسمان میں خلا کے انتہائی تیزی سے پھیلاؤ کا ایک نشان ملا ہے جو لازماً کائنات کی تخلیق کے لمحے میں ہی وجود میں آیا ہوگا یہ سگنل دوربینوں کی مدد سے دیکھی جانے والے قدیم ترین روشنی میں دکھائی دیا ہےاس تحقیق کا مقصد ’انفلیشن‘ کے نشانات کی تلاش تھا۔ ’انفلیشن‘ وہ نظریہ ہے جس کے مطابق کائنات اپنی تخلیق کے پہلے ہی سکینڈ کے ہزار کھرب ویں حصے میں ہی انتہائی تیزی سے پھیل گئی تھی۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے پروفیسر مارک کامیونکوسکی کا کہنا ہے کہ یہ شاندار چیز ہےاور اس پر دلائل موثر ہیں اور اس تحقیق میں شامل سائنسدان سب سے زیادہ محتاط اور قدامت پسند افراد میں سے ہیں
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex