Thursday, 23, July, 2026

Chinese farmer helicopter made ​​from scrap wood

Chinese farmer helicopter made ​​from scrap wood
بیجنگ این جی ٹی موٹرسائیکل کے انجن، لوہے کے پائپ اور کاٹھ کباڑسے بنا ہے دنیا کا سب سے انوکھا ہیلی کاپٹر جو پرواز بھی کرلیتا ہے۔جی ہاں چین میں ایک کسان نے کاٹھ کباڑ سے ایسا ہیلی کاپٹر تیار کرلیا ہے جو زیادہ نہیں مگر زمین سے کچھ اوپر تو اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہی ہے۔ 52 سالہ لی ہوشینگ نے اپنے دوستوں کے مذاق اڑانے کے باوجود ناکارہ اشیاء سے اپنے ہیلی کاپٹر کی تیاری کا خواب پورا کر ہی لیا۔ چینی کاشتکار نے زرعی موٹرسائیکل کے انجن، آئرن پائپس، اسٹیل ٹیوبس کے روٹر، ایکسیلیٹر، جوائے اسٹک وغیرہ سب موٹرسائیکل کے پرزوں کے ذریعے ہی اپنے ہیلی کاپٹر کی تیاری کیلئے استعمال کئے جس نے حال ہی میں زمین سے 40سینٹی میٹر بلند تک آزمائشی پرواز بھی کی ہے۔اب یہ شخص اس کی مکمل پرواز کیلئے پرعزم ہے حالانکہ اس کے دوستوں کے خیال میں یہ مشین کسی بھی طرح ہوا میں اڑنے کے قابل نہیں، اب یہ شخص اپنے ارادوں میں کامیاب ہوتا ہے یا نہیں اسکا فیصلہ تو وقت ہی کرے گامگر اس کے بلند حوصلوں کو داد تو دینی ہی پڑے گی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex