Thursday, 23, July, 2026

انٹرنیٹ کے بغیر بھی موبائل پر چیٹنگ ممکن !

انٹرنیٹ کے بغیر بھی موبائل پر چیٹنگ ممکن !
سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) اب آپ اپنے دوستوں سے بغیر انٹرنیٹ کے بھی موبائل پر چیٹنگ کرسکتے ہیں۔ گزشتہ روز آئی ٹی کمپنی ”اوپن گارڈن“ کی جانب سے ایک نئی چیٹنگ ایپ ”فائر چیٹ“ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے ios7 استعمال کرنے والے صارفین اپنے نزدیک موجود دوستوں سے بغیر انٹرنیٹ کے مفت چیٹ کرسکتے ہیں اور تقریبات کے دوران مفت تصاویر شیئر کر سکتے ہیں ۔ کمپنی کے سربراہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں انٹرنیٹ کے بغیر ایسا کرنا کیسے ممکن ہے؟ ان کے مطابق ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم میں ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے ایپل کے صارفین آئی فون یا آئی پیڈ استعمال کرنے والے اپنے دوستوں سے بغیر انٹرنیٹ کے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ تاہم اس کا دائرہ کار صرف 30 فٹ ہے۔ اس کے باوجود ”فائر چیٹ“ ماہرین کی مرکز نگاہ بنی ہوئی ہے کیونکہ قدرتی آفات اور ایمرجنسی حالات میں اس کی افادیت بہت بڑھ جائے گی اور رابطوں کےنظام کی عدم موجودگی میں بھی ریسکیو کارروائیاں جاری رکھی جاسکیں گی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex