Thursday, 23, July, 2026

سعودی عرب میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت کی تعمیر

سعودی عرب میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت کی تعمیر
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کچھ دہائیوں سے مختلف ممالک کے درمیان دنیا کی سب سے اونچی عمارت بنانے کا مقابلہ جاری ہے کبھی یہ اعزاز امریکہ کے پاس چلا جاتا ہے تو کبھی چین تو پھر کبھی دبئی اس ریکارڈ کو چھین لیتا ہے۔ تاہم اب سعودی عرب کو بھی یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کی دھن سوار ہوئی ہے۔ سعودی عرب کے اقتصادی شہر جدہ میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت بنانے کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔ یہ پراجیکٹ کافی عرصے سے طوالت کا شکار ہوچا چلا آرہا ہے تاہم اب اس پراجیکٹ پر زور و شور سے کام جاری ہے۔ ایک برطانوی کمپنی نے اس پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے اور اس عمارت کی تعمیر کا تخمینہ 1.2 ارب ڈالر (102ارب روپے) لگایا گیا ہے جبکہ اس پر اگلے مہینے کام بھی شروع ہوجائے گا۔ یہ عمارت تقریباً 3000 فٹ بلند ہوگی۔ ابتدائی طور پر اس کا نام ”کنگ ڈم“ ٹاور رکھا گیا ہے اور اس کی لمبائی 3,280 فٹ ہوگی اور یہ دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج الخلیفہ سے بھی اونچا ہوگا، برج الخلیفہ کی اونچائی 2717فٹ ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex