Thursday, 23, July, 2026

ازبک شہزادی گلنارا گھر میں نظر بند

ازبک شہزادی گلنارا گھر میں نظر بند
تاشقند (مانیٹرنگ ڈیسک) ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کی بیٹی گلنارا کریمووا نے اپنے خاندان کے افراد اور باپ کے قریبی ساتھیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ ان لوگوں نے انہیں گھر میں قید کردیا ہے اور اس پر تشدد کیا گیا ہے۔گلنارا کریمووا اپنے پوپ سٹار سٹائل اور سیاسی عزائم کے باعث ازبکستان کی شہزادی کے نام سے مشہور ہیں۔ ایک خفیہ خط کے ذریعے کریمووانے اپنی نظربندی کا دعویٰ کیاہے جبکہ ٹوئٹر پربھی وہ اپنے مخالفین اور ملکی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی تھیں لیکن پانچ ہفتے سے ان کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند ہوچکا ہے۔کچھ عرصے قبل تک گلنارا کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ اپنے والد کی جگہ لیں گی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex