Thursday, 23, July, 2026

مسقتبل قریب میں جنگی میدان میں امریکی روبوٹ کی لڑائی کا امکان

مسقتبل قریب میں جنگی میدان میں امریکی روبوٹ کی لڑائی کا امکان
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج جلد میدان جنگ میں روبوٹس اتارنے کے قابل ہوگی۔ یہ دعویٰ ایک امریکی خبر رساں ایجنسی کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈوانسڈ دفاعی ریسرچ پراجیکٹس کی ایجنسی (DARDA) جس نے انٹرنیٹ بھی ایجاد کیا تھا، آجکل جدید ترین روبوٹس کی تیاری میں مصروف ہے۔ اس حوالے سے تجربات گزشتہ برس دسمبر میں شروع کئے گئے تھے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ مستقبل قریب میں ایسے روبوٹ تیار کرلئے جائیں گے جو گاڑیاں چلا سکیں گے اور روز مرہ کے کاموں کے ساتھ ساتھ کلاشنکوف ودیگر جنگی ہتھیار بھی استعمال کرسکیں گے۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ روبوٹ نہ صرف میدانِ جنگ میں کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں بلکہ یہ ایمرجنسی اور ریسکیو کی کارروائیوں میں بھی مدد دیں گے۔ تاہم ماہرین نے اس حوالے سے اعتراض اٹھایا ہے کہ اگر روبوٹوں کو ہتھیار تھما دئیے گئے تو ان کے عوامل کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا جائے گا۔ ان تمام تر تحفظات کے باوجود امریکی دفاعی ایجنسی کی جانب سے اس پراجیکٹ پر زور و شور سے کام جاری ہے اور امریکی اخبارات کے مطابق فوجی روبوٹس رواں سال کے اختتام تک منظر عام پر آسکتے ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex