Thursday, 23, July, 2026

شادی سے ایک دن پہلے دلہن اغوا

شادی سے ایک دن پہلے دلہن اغوا
پنڈی بھٹیاں (مانیٹرنگ ڈیسک) رشتہ دینے سے انکار پر نواحی گاﺅں ذخیرہ میں شادی سے ایک دن قبل دلہن کو اغواء کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں تھانہ صدر کے حدودمیں واقع گاﺅں ذخیرہ میں 15کے قریب مسلح افراد نے دھاوا بول دیااور شادی سے ایک دن قبل دلہن کوایک پانچ سالہ بچے سمیت اغواءکرلیا۔ جمعرات کی شام کو رسم حنا اور جمعہ کو بارات تھی ۔ پولیس نے بتایاکہ صفدرنامی شخص کیلئے لڑکی کے اہل خانہ نے رشتہ دینے سے انکار کیاتھا جس پر اُنہوںنے دلہن کو اغواکرلیا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex