Thursday, 23, July, 2026

بنگالی حسینہ کی حکومت کھیل کو کھیل رہنے دے : جاوید ہاشمی

بنگالی حسینہ کی حکومت کھیل کو کھیل رہنے دے : جاوید ہاشمی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے بنگلہ دیش حکومت کے ورلڈکپ ٹی 20 کے دوران کسی بھی دوسرے ملک کے قومی پرچم کو گراﺅنڈ میں لہرانے پر پابندی کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان دشمنی پرمبنی ہے ‘ حسینہ واجد کی حکومت کھیل کو کھیل ہی رہنے دے ‘ وہ اپنے ایسے اقدامات کے باوجود بنگالی عوام کے دلوں سے پاکستان کی محبت کو ختم نہیں کر سکتی ‘ بنگالی عوام نے پاکستان سے اپنی محبت کا والہانہ اظہار کر کے اندرا گاندھی کے دعوﺅں کا جواب دےدیا ہے .پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ بنگالی عوام کا دل اب بھی پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے‘ پاکستانی حکومت ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے بندوق کے ذریعے بلوچستان سمیت دیگر علاقوں کے معاملات کو ہینڈل نہ کرے۔ اُن کاکہناتھا کہ پاکستانی اور بنگالی عوام کی محبت سمندروں سے زیادہ گہری اور ہمالیہ کی چوٹی سے زیادہ بلند ہے جسے اس قسم کے ظالمانہ اقدام سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بنگالی حکومت کھیل کو کھیل ہی رہنے دے اوراس میں کسی قسم کی سیاست نہ لڑائے،ماضی میں بیورو کریسی افواج اور اس وقت کی حکومت کی غلط پالیسیوں اور طاقت کے استعمال کی پالیسی نے بنگالی عوام کو ہم سے جدا کیا لیکن بنگالی عوام کے دلوں سے محبت ختم نہیں ہوئی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex