Thursday, 23, July, 2026

بھارت میں انوکھے بچے کی پیدائش

بھارت میں انوکھے بچے کی پیدائش
نئی دہلی (بیورو رپورٹ) بھارتی ریارست اتر پر دیش میں 24 سالہ پر یانکا پال نامی خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ اس بچے کا دل سینے کے اندر نہیں بلکہ باہر ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق اس حالت کو ’اکٹوپیا کورڈس‘ کہا جاتا ہے اور یہ اوسطاً دس لاکھ میں سے آٹھ بچوں کو ہوتی ہیاس حالت میں پیدا ہونے والے 90فیصد بچے پیدا ہی مردہ ہوتے ہیں یا تین دن کے اندر موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے انہیں نجی ہسپتال سے آپریشن کروانے کا مشورہ دیا ہے لیکن ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں۔بچے کا والد نربھے تعمیراتی کمپنی میں مزدوری کرتا ہے، دونوں کی شادی چار برس قبل ہوئی تھی اور یہ ان کا پہلا بچہ ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex