Thursday, 23, July, 2026

سام سنگ اور یپل ایک بار پھر میدان میں

سام سنگ اور یپل ایک بار پھر میدان میں
سان فرانسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی دو بڑی موبائل کمپنیوں ایپل اور سام سنگ کے درمیان جاری لڑائی ایک مرتبہ پھر عدالت میں پہنچ گئی ہے۔ایپل کی جانب سے سام سنگ کے خلاف 2ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔اس کی سماعت اس ہفتے سے کیلیفورںیا کی عدالت میں شروع ہو گی۔ایپل کا دعویٰ ہے کہ سام سنگ نے اپنے موبائلز میں پانچ ایسے فیچر استعمال کیے ہیں جن کے پیٹنٹ ایپل نے رجسٹر کرائے ہوئے ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سام سنگ اس کے ڈیزائن اپنے فونز میں کاپی کر رہا ہے۔اس اس مقدمے میں دونوں کمپنیوں نے وکلاء کواپنا کیس پیش کرنے کے لئے 25 25گھنٹے دئیے جائیں گے۔یاد رہے کی اس طرز کے ایک مقدمے میں عدالت نے سام سنگ کو حکم دیا تھا کہ وہ ایپل کو تقریباً ارب ڈالر ادا کرے۔اب ایک مرتبہ پھر آئی ٹی صنعت کی نظریں اس مقدمے پر لگی ہوئی ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ اگر یہ مقدمہ بھی ایپل جیت گیا تو اینڈ رائڈ استعمال کرنے والی دیگر کمپنیاں مشکل میں آ سکتی ہیں۔کیونکہ مقدمہ دراصل اینڈ رائڈ کے فیچر پر ہے لیکن قانونی طور پر گوگل کے خلاف مقدمہ نہیں کیا جا سکتا۔کاپی رائٹ کی خلاف ورزی قانونی طور پر ہارڈوئیر کمپنی کی ذمہ داری ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex