Thursday, 23, July, 2026

چین اب انسانوں میں ’ہوا‘ بھرنے لگا

چین اب انسانوں میں ’ہوا‘ بھرنے لگا
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروں اور سائیکلوں کے بعد اب چین میں انسانوں میں بھی ’ہوا‘ بھرنے کے لئے پمپ قائم ہو چکے ہیں۔چین کے شہر جینگ جو میں ایک ائیر سٹیشن کھولا گیاہے اور اس پر لوگوں کو آکسیجن مہیا کرنے کے لئے سلنڈر نصب کیے گئے ہیں۔ یہ سٹیشن دن بہ دن عوام میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ازجلدمتعدد شہروں میں یہ سروس متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔یاد رہے کہ چین فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا میں آلودہ ترین ممالک میں سے ہے۔ حال ہی میں ہونے والے سروے میں چین کے 74شہروں میں صرف تین کی فضاء کو انسانی صحت کے لئے موزوں قرار دیا گیا تھا۔ ائیر پمپ متعارف کرانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ بڑھتی فضائی آلودگی سے لوگ بے حد پریشان ہیں اور ان کا یہ پراجیکٹ عوام کے لئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔یہ عوام کی ضروت بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے تیزی سے مقبولیت مل رہی ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex