Thursday, 23, July, 2026

غذا میں روغن زیتون، گھی، چربی اور مکھن سے بہتر

غذا میں روغن زیتون، گھی، چربی اور مکھن سے بہتر
نیویارک (بیورورپورٹ)جدید دور کی مشینی زندگی نے جہاں انسان کو بہت سی آسائشیں فراہم کی ہیں۔ وہاں فطرت سے دور بھی کردیا ہے۔ صبح سویرے کی سیر کا رواج بہت کم ہوگیا ہے۔ چکنی اشیاء اور فاسٹ فوڈز کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے۔ زندگی تیز رفتار ہوگئی ہے۔ ذہنی دباؤ اور عصبی تناؤ میں اجافہ ہوگیا ہے۔ موٹاپے اور کولیسٹرول کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے۔ جس سے امراض قلب میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسی وجہ سے پھر ایک دفعہ روغن زیوتون کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔ زیتون اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندوں کے لئے بیش بہا نعمت ہے اس کی افادیت کی سند اللہ تعالیٰ نے دی ہے۔ اس کی قسم کھائی ہے۔ یوں اس کے مفید عام ہانے کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوگا۔ اس کا ذکر قرآن مجید میں سات مقامات پر آیا ہے۔ زیتون کا درخت قدیم ترین درخت کہا جاتا ہے کہ جب طوفان نوح آیا اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اس کا پانی اترنا شروع ہوا تو روئے زمین پر جو سب سے پہلی چیز رونمائی ہوئی وہ زیتون کا درخت تھا۔ اس کی اصل سرزمین فسلطین اور شام ہے۔ یہیں سے یہ بحیرہ روم کے باقی ماندہ علاقوں خصوصاً تیونس، اسپین، یونان، ترکی اور اٹلی میں پھیلا۔ حالیہ تحقیقات اس بات کی گواہ ہیں کہ جن علاقوں میں روغن زیتون کا استعمال زیادہ ہے یا جو لوگ روغن زیتون استعمال کرتے ہیں، ان کے ہاں امراض قلب کی شرح بہت کم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تصلب شریان (شریانوں کی تنگی) انجماد خون اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض کم پائے جاتے ہیں۔ پرانے اطباء نے زیتون کے تیل کو غذا اور دوا کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ زیتون میں تقریباً دو تہائی تیل پایا جاتا ہے جو کھانا پکانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ روغن زیتون کولیسٹرول کو جسم میں جذب ہونے سے روکتا ہے۔ چھوٹے بچوں کے لئے اچھی غذا ہے۔ پتے کے اندر پتھری نہ بنے کے عمل میں مدد فراہم کرتا ہے اور خون کے اندر سے زہریلے مادے خارج کرنے میں معاون ہے، یوں اسے دافع سرطان اہمیت حاصل ہے۔ زیتون کی لکڑی کی آگ جلائیں تو اس سے نکلنے والا تیل پھپھوندی سے پیدا شدہ امراض داد، چنبل اور خارش کے لئے مفید ہے۔معدے اور آنتوں کے لئے: روغن زیتون کا استعمال معدے کے السر اور آنتوں کے امراض میں مفید ہے۔ اگر روغن زیتون جو کے پانی میں ملا کر پیا جائے تو قبض دور ہوجاتی ہے۔ اس کا اچار بھی مفید ہے جو یونان سے سرکہ میں آتا ہے اور مغرب میں شوق سے استعمال ہوتا ہے۔ جاپان میں روغن زیتون کو آنتون کے امراض میں مفید قرار دیا جاتا ہے۔جوڑوں اور پٹھوں کا درد:کسی سبب اگر ہڈیوں میں درد رہتا ہو تو روغن زیتون کی مالش سے آرام محسوس ہوتا ہے۔ جن کی ٹانگوں میں درد رہتا ہو، ہاتھ پاؤن میں کڑل (Camps) پڑتے ہوں روغن زیتون کو نمک ملے نیم گرم پانی میں ملا کر ٹکور کریں تو فائدہ ہوتا ہے۔ روغن زیتون کی مالش سے نہ صرف پٹھے مضبوط ہوتے ہیں بلکہ اعضاء کو تقویت ملتی ہے۔ روغن زیتون جلد بڑھاپے کو روکتا ہے۔ جلد کوبصورت بناتا ہے۔ پیدائشی کمزور بچوں کو روغن زیتون پلانے سے ان کی ہڈیاں مضبوط ہوجاتی ہیں اور یہ اچھی صحت کی ضمانت ہے۔امراض سانس: دمہ کے مریضوں کے لئے روغن زیتون بہت مفید ہے۔ اس کا استعمال دمہ کے دورے روکتا ہے۔ روغن زیتون نزلہ زکام کو بھی روکتا ہے۔ دورے کے دوران شہد میں ملا کر استعمال کیا جائے۔بالوں کے لئے: روغن زیتون کا استعمال گرتے بالون کو روکتا ہے۔ بالوں کو لمبا کرتا اور سیاہی کو قائم رکھتا ہے۔ نیز بالوں کو مضبوط و توانا بناتا ہے۔کولیسٹرول کے لئے: روغن زیتون کولیسٹرول بڑھنے سے روکنے میں مفید ہے۔ جدید تحقیقات کے مطابق روغن زیتون استعمال کرنے والوں میں مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ شریانوں کو سخت ہونے اور ان میں خون کے تھکے ختم کرنے میں مفید ہے۔ جو امراض قلب اور انجماد خون کا سبب بنتے ہیں۔بلڈ پریشر: جدید تحقیقات کے مطابق جو لوگ روغن زیتون استعمال کرتے ہیں ان کا بلڈ پریشر نہیں بڑھتا بلکہ متوازن رہتا ہے۔گردوں کے لئے: روغن زیتون گردوں کی اصلاح کرتا اور گردے مثانے کی پتھریوں کو نکالنے میں مفید ہے۔موٹاپا: جن لوگوں میں موٹاپا ہونے کی استعداد پائی جائے وہ جملہ چکناہٹ اور گھی ترک کرکے روغن زیتون کے استعمال سے موٹاپے کو روک سکتے ہیں۔دانتوں کے لئے: روغن زیتون کو دانتوں پر ملنے سے نہ صرف دانت بلکہ مسوڑھے بھی مضبوط ہوتے ہیں اور انہیں کیڑا بھی نہیں لگتا۔جسمانی طاقت اور فالج کے لئے: روغن زیتون کا استعمال جسم میں طاقت اور توانائی فراہم کرتا ہے۔ اس کی مالش فالج میں مفید ہے۔وجع المفاصل اور دردوں کے لئے: روغن زیتون کا استعمال اور مالش اعصابی اور ریاجی دردوں کے ساتھ ستاھ جوڑوں اور درد اور کمر درد کو ختم کرتا ہے۔آنتوں کی سوزش کے لئے: ٹائیٖفائڈ کے مریضوں کو جو صھت یاب ہوجاتے ہیں اکثر آنتوں کی سوزش کا اثر رہتا ہے، جو پرانی ہوکر نظام ہضم کو خراب کرنے اور قبض کا سبب بنتا ہے۔ ان کے لئے روغن زیتون کا استعمال بہت کارگر ثابت ہوتا ہے۔ بواسیر کے مسوں کی سوزش اور درد کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔روغن زیتون بنانے کا طریقہ: زیتون جب سیاہی پکڑنے لگے تو توڑ کر باریک پیس کر گرم پانی میں ڈال دیں اور اسے خوب بلویا جائے، یہاں تک کہ سارا روغن مکھن کی طرح پانی کے اوپر آجائے۔ پھر اتار کر صاف کرکے سنبھال لیں۔ تیل ملاوٹ سے پاک اور پاکیزہ ہونا چاہیے، اسے بنا حرارت مشینوں سے نچوڑا جائے۔صحت کے تحفظ کے لئے روغن زیتون کا ایک چمچ روزانہ کھانے میں ملا کر استعمال کریں، امید ہے کہ آپ بہت سے امراض سے محفوظ رہیں گے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex