Thursday, 23, July, 2026

انوکھی ایجاد، ٹینک یا کار؟

انوکھی ایجاد، ٹینک یا کار؟
وارسا(فارن ڈیسک)پولینڈ کی ایک کمپنی نے ایسا ٹینک ایجاد کیا ہے جو ”انفراریڈ“ کے ذریعے اپنے ڈھانچے کو تبدیل کرکے دشمنوں کو دھوکہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پوش کمپنی کے مطابق عموماً میدان جنگ میں دشمن کی نشاندہی چیزوں سے نکلنے والی حرارت ماپ کر کی جاتی ہے تاہم اس ٹینک میں ایسی ٹائلز نصب ہیں جو ٹینک کادرجہ حرارت کنٹرول کرکے سنیرز کو دھوکہ دے سکتی ہیں۔ ان ٹائلز میں تبدیلی کے ذریعے ٹینک کو دشمن کی نظر میں گاڑی کی شکل بھی دی جاسکتی ہے یا اسے یکسر غائب بھی کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسا بھی ممکن ہے کہ یہ جنگل میں سفر کررہا ہو تو دشمن کے ریڈار پر یہ چیتے کی شکل کا جانور نظر آئے۔ اس ٹینک کا وزن 35 ٹن ہے اور اس میں تین لوگ بیک وقت سوار ہوسکتے ہیں۔ یہ ”اوبرم اینڈ بی اے ای“ نامی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex