Thursday, 23, July, 2026

”فیس بک“ کے بانی کی تنخواہ ایک ڈالر، کمائی 3.3 ارب ڈالر

”فیس بک“ کے بانی کی تنخواہ ایک ڈالر، کمائی 3.3 ارب ڈالر
”فیس بک“ کے بانی کی تنخواہ ایک ڈالر، کمائی 3.3 ارب ڈالر زکر برگ کے پاس فیس بک کے 4263 کروڑ حصص ہیں جن کی قیمت 7.25 ارب ڈالر ہے نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے گزشتہ سال حصص کی فروخت کے نتیجے میں 3.3 ارب ڈالر کی کمائی کی ہے۔ فیس بک کے حصص کی عام لوگوں کے لئے دستیابی کی وجہ سے مارک زکربرگ کے پاس سٹاک کی فراہمی کے اختیارات ختم ہوگئے تھے۔ زکربرگ کو انکم ٹیکس کے بل کی ادائیگی میں مدد کے لئے چھ کروڑ حصص دئیے گئے تھے۔ 2013ء میں ان کی بنیادی تنخواہ ایک ڈالر تک پہنچ گئی تھی جو دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہوں جیسا کہ گوگل کے لیری پیج اور ایپل کی سٹیو جابز کے برابر تھی۔ انہیں مجموعی طور پر گزشتہ سال 6 لاکھ 53 ہزار 165 ڈالر ادا کئے گئے جبکہ 2012ء میں یہ رقم تقریباً دو کروڑ ڈالر تھی۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ اس رقم کا بیشتر حصہ زکربرگ کے سفر کے لئے کرائے پر لئے گئے ذاتی طیاروں کے لئے ادا کیا گیا جو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ضروری ہے۔ فی الحال زکربرگ کے پاس فیس بک کے 4263 کروڑ حصص ہیں جن کی بازار میں قیمت 7.25 ارب ڈالر ہے۔ گزشتہ سال فیس بک کے حصص کی قیمت میں دگنے سے زیادہ اضافہ ہوا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex