Thursday, 23, July, 2026

یہ سارا گوگل کا قصور ہے

یہ سارا گوگل کا قصور ہے
سان ہوزے (نیوز ڈیسک) ایپل کی جانب سے سام سنگ پر ”ڈیزائن چوری“ کے مقدمے میں سام سنگ نے تمام تر ملبہ گوگل پر ڈال دیا ہے۔ ایپل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سام سنگ کے فونز پر چلنے والے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم میں کم از کم 5فیچر ایسے ہیں جو ایپل سے نقل کئے گئے ہیں۔ اس معاملے میں سام سنگ نے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ فیچرز سام سنگ میں موجود کسی بھی فرد نے موبائل پر نہیں ڈالے بلکہ یہ گوگل کے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم میں موجود ہیں۔ اس پر ایپل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ کسی گوگل کے بارے میں نہیں بلکہ سام سنگ کے بارے میں ہے جس نے سب جانتے ہوئے یہ فیچر اپنے فونز میں ڈالنے کا دانستہ فیصلہ کیا۔ اس ”کیس“ میں دونوں پارٹیوں کے دلائل اب بھی جاری ہیں۔ دیکھنا ہے کہ عدالت اس حوالے سے کیا فیصلہ کرتی ہے۔ یاد رہے ایپل کا موقف ہے کہ سام سنگ نے اس کی نقل کی ہے لہٰذا اسے 2 ارب ڈالر ایپل کو ادا کرنے چاہیے۔ دوسری جانب سام سنگ نے بھی ایپل پر ”چوری“ کا دعویٰ کررکھا ہے۔ سام سنگ کی جیت کی صورت میں ایپل کو 60 لاکھ ڈالر ادا کرنے پڑسکتے ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex