Thursday, 23, July, 2026

ناروے :77 افراد کے قاتل نے جدید وڈیو گیم کا مطالبہ کر دیا

ناروے :77 افراد کے قاتل نے جدید وڈیو گیم کا مطالبہ کر دیا
اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک )سکیڈے نیوین ملک ناروے کی جدید تاریخ کے سفاک ترین قاتل اینڈرس بریوک نے جیل میں بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکی دی ہے۔ 77افراد کو سفاکانہ طریقے سے قتل کرنے والے اینڈرس نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے جدیدترین ویڈیوگیم فراہم کیا جائے بصورت دیگر وہ بھوک ہڑتال پر چلاجائے گا۔22 جولائی 2011ءناروے کی تاریخ کا سیاہ دن تھا جب اس سفاک انسان نے 77 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اینڈرس بریوک نے پہلے اوسلو میں ایک سرکاری عمارت کو بموں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 لوگ لقمہ اجل بنے پھر اس نے بسکرڈکاﺅنٹی کی حدود میں واقع اوٹویا جزیرے کا ر±خ کیا اور وہاں ورکز یوتھ لیگ کے کیمپ میں اندھادھند فائرنگ کرکے مزید 69افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔گرفتاری کے بعد اینڈرس پر مقدمہ چلا اور اگست 2012ءمیں عدالت نے اسے قتل عام اور دہشت گردی پھیلانے کے جرم میں 21 برس قید کی سزا سنائی۔ اینڈرس کو ماہرنفسیات نے ”اختلال شخصیت“ میں مبتلا قرار دیا تھا۔ اس کیفیت کا شکار فرد اپنے نظریات کو شدت پسندی کے ساتھ درست قرار دیتا ہے اور ان کے پرچار کے لیے انتہائی اقدام اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتا۔ سکیئن جیل میں قید اینڈرس کو کمپیوٹر، گیمنگ کنسول اور اخبارات جیسی سہولتیںپہلے ہی حاصل ہیں۔ اس کے باوجود گذشتہ دنوں ایک امریکی خبررساں ایجنسی کو لکھے گئے خط میں اس نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے جدیدترین ” پلے سٹیشن 3“ فراہم کیا جائے تاکہ وہ نت نئے گیمز سے لطف اندوز ہوسکے۔اس کے علاوہ 77 انسانوں کے قاتل نے صوفہ سیٹ مہیا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اینڈرس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ جس جم میں ورزش کرتا ہے وہ چھوٹا ہے اور اسے بڑے جم کی سہولت فراہم کی جائے، اگر اس کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ بھوک ہڑتال شروع کردے گا جو اس کے مطالبات کی تکمیل یا پھر اس کی موت تک جاری رہے گی۔ اینڈرس کے مطالبات پر تاحال جیل حکام نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex