Thursday, 23, July, 2026

سبی ریلوے سٹیشن پر ٹرین میں دھماکہ 8 افراد جاں بحق، 30 افرادزخمی

سبی ریلوے سٹیشن پر ٹرین میں دھماکہ 8 افراد جاں بحق، 30 افرادزخمی
سبی (مانیٹرنگ ڈیسک) سبی ریلوے سٹیشن پر کھڑی جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق اور 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس سبی ریلوے سٹیشن پہنچی تو اُس کے دس منٹ بعدبوگی نمبر 9میں دھماکہ ہوگیا جس کے بعد بوگی میں آگ بھڑک اُٹھی اور بوگیاں الٹ گئیں۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ہسپتال ذرائع نے 30 زخمیوں کی منتقلی کی تصدیق کردی۔ 18 زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم سبی ہسپتال میں کوئی سرجن موجود نہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں دو بوگیاں مکمل تباہ ہو گئیں،زخمیوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ بوگی کی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اور ایمبولینسزموقع پر پہنچ چکی ہیں، ہسپتال میں تمام عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں ریلوے حکام سمیت کسی کو بھی دھماکے کی جگہ پر جانے کی اجازت نہیں ،دھماکے کے بعدسیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق ٹرین جلد منزل کی جانب روانہ ہو جائے گی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex