Wednesday, 22, July, 2026

جسے اللہ رکھے ،اسے کون چکھے

جسے اللہ رکھے ،اسے کون چکھے
لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، اس بات کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب امریکی شہر لاس اینجلس میں ٹرین کی آمد سے چند لمحے قبل پٹڑی پر گرنے والا نابینا شخص معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا اور اس کے جسم پر خراش تک نہ آئی۔ ڈرائیور نے اس شخص کو پٹڑی پر گرتے دیکھ کر بریک لگائی لیکن جب تک ٹرین رکی دوسری بوگی اس شخص کے اوپر سے گزر چکی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اس نابینا شخص کی خوش قسمتی تھی کہ وہ ریل کی پٹری کے عین درمیان میں خالی جگہ پر جاکر گرا اور اس طرح اوپر سے ٹرین گزرنے کے باوجود وہ محفوظ رہا۔ لاس اینجلس حکام کا کہنا ہے کہ گرنے والے نابینا آدمی کو کوئی سنجیدہ چوٹ نہیں لگی اور یہ تاریخ میں اس طرز کا پہلا واقعہ ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex