Wednesday, 22, July, 2026

لوگوں کو ”ٹوئیٹر“ پرحکومت مخالف مظاہروں پر اکسانے کے الزام میں سعودی شہری کو آٹھ سال قید

لوگوں کو ”ٹوئیٹر“ پرحکومت مخالف مظاہروں پر اکسانے کے الزام میں سعودی شہری کو آٹھ سال قید
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عدالت نے سوشل میڈیا’ ٹوئٹر‘ کے ذریعے لوگوں کو حکومت مخالف مظاہروں پر اکسانے کے الزام میں مقامی شہری کو 8 سال قید کی سزا سنادی۔ عرب ویب سائیٹ ”العربیہ“ کے مطابق ریاض کی مقامی عدالت میں ایک شہری کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران الزام عائد کیا گیا کہ اس نے علماءاور اعلیٰ عدالتوں کے فاضل ججوں پر تنقید کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹس کی مدد سے لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔ ملزم نے زیر حراست افراد کو حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف مظاہروں کی اپیل کے ساتھ ساتھ یہ بھی پیغام بھیجا تھا کہ وہ اپنی احتجاجی سرگرمیوں کی سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کریں۔استغاثہ کا کہنا تھا کہ ملزم کو ان ہی الزامات پر اس سے قبل بھی حراست میں لیا گیا تھا تاہم اسے شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا، ایک ہی جرم میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تو وہ فرار ہو گیا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزم کے اقدامات عدالت کی توہین، ادارے کے فیصلوں کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہے،ملکی قانون کے تحت 8 سال قید اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے استعمال پر تاحیات پابندی کی سزا سنائی جاتی ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex