Wednesday, 22, July, 2026

تیرہ سالہ برطانوی طالبعلم نے نیوکلیئر ری ایکٹر بنا کر دنیا کے کم عمر سائنسدان ہونیکا اعزاز حاصل کر لیا

تیرہ سالہ برطانوی طالبعلم نے نیوکلیئر ری ایکٹر بنا کر دنیا کے کم عمر سائنسدان ہونیکا اعزاز حاصل کر لیا
لندن (بیورورپورٹ)لنکا شائر سکینڈری سکول کے 13سالہ ایک کم عمر طالبعلم نے نیوکلیئر ری ایکٹر بنا کر پوری دنیا کے سائنسدانوں کو ششدر کر کے رکھ دیا، لنکا شائر کے جمی ایڈورڈ نے اپنے سکول کے ہیڈ ماسٹر کو کہا کہ اس نے سکول کی لیبارٹری میں ایٹمی ری ایکٹر بنانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس پر سکول انتظامیہ نے اسے ایک مذاق سمجھا ‘ بعد ازاں اس کی اطلاع برطانوی ایٹمی سائنسدانوں کو دی گئی کہ سکول کے ایک تیرہ سالہ طالبعلم نے ایٹمی ری ایکٹر بنایا ہے مذکورہ ایٹمی سائنسدانوں نے اسے چیک کیا تو وہ یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ اس کے بنائے گئے ایٹمی ری ایکٹر سے دو ہائیڈروجن ایٹم پھاڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔دنیا بھر میں موجود ایٹمی سائنسدانوں نے برطانیہ کا رخ کر لیا ہے اور وہ اس کمسن سیکنڈری سکول کے طالبعلم کے بنائے جانے والے ایٹمی ری ایکٹر کا معائنہ کرنے کے خواہشمند ہیں جس کے کامیاب تجربے کے بعد جمی ایڈورڈ کو دنیا کا سب سے کم عمر ترین تیرہ سال ایٹمی سائنسدان ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex