Wednesday, 22, July, 2026

فیس بک سٹیٹس نے چور پکڑا دیا

فیس بک سٹیٹس نے چور پکڑا دیا
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک کاجیولس باہلر 21 سالہ چور ہے جسے پولیس موقع واردات سے تو گرفتار نہ کرسکی لیکن فیس بک سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کے شوق نے اسے جیل پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق 4 اور 5 مارچ کو تین بینکوں میں ڈاکے پڑے جن میں کل 15,300 ڈالر چرالیے گئے۔ عینی شائدین کے مطابق تیسرے ڈاکے میں ملزم نے کالے رنگ کی مشین گن پکڑ رکھی تھی اور چیخ چیخ کر پیسے اس کے حوالے کرنے کی ہدایات جاری کررہا تھا۔ یہ لمحات سی سی ٹی وی کیمرہ نے ریکارڈ کرلئے۔ پھر مقامی پولیس کو اطلاع ملی کہ جیولس باہلرنامی شخص کے فیس بک پیج پر ایک تصویر موجود ہے جس میں اس نے وہی مشین گن اٹھا رکھی ہے جو ڈاکوں میں استعمال کی گئی اور اس نے قمیض بھی ڈاکو والی ہی پہنی ہوئی ہے۔ بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ اس کے اکاﺅنٹ میں ایک گھر کی تصویر بھی موجود تھی جس کے بارے میں اس نے دعویٰ کیا کہ یہ اس نے حال ہی میں خریدا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر ”ملزم “کو گرفتارکرلیا اور مشین گن بھی برآمد کرلی۔جیولس باہلر نے پولیس حراست میں چوری کا اعتراف بھی کرلیا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex