Wednesday, 22, July, 2026

امارت سے تنگ ’استاد‘ کا امیربیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ

امارت سے تنگ ’استاد‘ کا امیربیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر دیکھا جائے تو لوگوں کو امیر سے امیر ترین بننے کا شوق ہوتا ہے لیکن چند لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں پیسے سے لگاﺅ نہیں ہوتا ،کچھ ایسا ہی حال برطانیہ کے ایک سابق ٹیچر کا بھی ہے جو امارت سے تنگ آکراپنی امیر بیوی کو طلاق دیناچاہتے ہیں۔ 57 سالہ ٹومی ہاﺅکن 51 سالہ شیولی کو طلاق دے رہے ہیں کیونکہ وہ امارت کی زندگی سے تنگ آگئے ہیں۔ ان کی اہلیہ شیولی 11 ارب پاﺅنڈ کی مالک برطانیہ کی امیر ترین کاروباری خواتین میں سے ہیں تاہم ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ پیسے میں انہیں دلچسپی نہیں اور اب وہ اپنی بیوی کے اس پیسے اور طرزِ زندگی سے تنگ آگئے ہیں جس کے باعث انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex