Wednesday, 22, July, 2026

نسلی تعصب کی اندوہناک مثال ، تین انگلیوں کا نشان بنانے پر افریقن امریکیوں کو سکول سے نکال دیاگیا

نسلی تعصب کی اندوہناک مثال ، تین انگلیوں کا نشان بنانے پر افریقن امریکیوں کو سکول سے نکال دیاگیا
مسی سپی (مانیٹرنگ ڈیسک) عموماً خیال کیا جاتا ہے کہ مغربی ممالک خاص طور پر امریکی معاشرہ اتنی ترقی کرچکا ہے کہ اب وہ نسلی تعصب سے پاک ہے تاہم امریکی ریاست مسی سپی کے ایک سکول میں پیش آنے والا واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ مسی سپی ہائی سکول سے دو بچے جن کی عمر 15 اور 16 سال ہے کو اس وجہ سے ایک سال کے لئے معطل کردیا گیا کہ وہ کلاس کے دوران ایک دوسرے کوانگوٹھا اور دوانگلیاں اٹھا کر اشارے کررہے تھے۔ کلاس کے دوران ان کی ٹیچر نے ان کی تصاویر لے لی اور اگلی صبح اسسٹنٹ پرنسپل نے کمرے میں بلاکر الزام لگایا کہ وہ ایک جرائم پیشہ گروہ کے رکن ہیں۔ سکول انتظامیہ کے مطابق اس گروہ کے ممبران بھی یہی اشارہ استعمال کرتے ہیں تاہم میڈیا کی جانب سے اس معاملے کو اٹھائے جانے کے بعد انکشاف ہوا کہ دونوں بچے یہ اشارہ اس لئے کررہے تھے کیونکہ ایک کی اپنی فٹبال جرسی اور دوسرے کے بھائی کی جرسی کا نمبر تین ہے۔ سکول انتظامیہ نے تعصب کے باعث سوچا کہ کیونکہ یہ افریقن امریکی ہیں اس لئے یہ بھی اس جرائم پیشہ گروہ کے ممبر ہی ہوں گے۔ اس واقعہ پر بچوں کے والدین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور سکول کے دیگر بچوں نے بھی تمام دن انگلیوں سے احتجاجاً اسی قسم کے اشارے کرتے ہوئے تصاویر بنوائیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex