Wednesday, 22, July, 2026

نیوٹن کے گمشدہ قوانین

نیوٹن کے گمشدہ قوانین
:نیوٹن کے گمشدہ قوانین مشہور زمانہ فزکس کے ماہر جناب نیوٹن کُچھ قوانین کہنا بھول گئے جو ہم آپ تک پہنچائے دیتے ہیں۔ 1_قطار کا قانون: کسی جگہ ایک سے زیادہ انتظاری قطاریں ہونے کی صورت میں آپ ایک قطار چھوڑ کر دوسری میں جا کر کھڑے ہوں تو پہلے والی قطار تیزی سے چلنا شروع ہوجاتی ہے۔ 2۔ مکینکی قانون : کوئی مشین مرمت کرتے ہوئے جب آپکے ہاتھ تیل یا گریس سے بھر جائیں تو آپکی ناک پر کھجلی ہونا شروع ہوجاتی ہے 3۔ ٹیلیفون کا قانون : جب کبھی بھی رانگ نمبر ڈائل ملتا ہے تو کبھی مصروف نہیں ملتا ۔ 4۔ کچن کا قانون : اگر آپ نے ایک سے زیادہ برتن*ہاتھ میں اٹھا رکھے ہیں تو ہمیشہ قیمتی اور نازک برتن زمین پر پہلے گرے گا 5۔ دفتری قانون : اگر آپ دفتر دیر سے پہنچنے پر اپنے باس کو " ٹائر پنکچر " ہوجانے کا بہانہ بنا کر مطمئن کریں تو اگلے دو سے تین دن کے اندر لازمی ٹائر پنکچر ہوتا ہے 6۔ باتھ روم کا قانون : جب آپ نہانے کے دوران صابن لگا چکے ہوں تو بیٹھک میں ٹیلیفون بجنا شروع ہوجاتا ہے 7۔ خفیہ ملاقاتی قانون : جب آپ کسی خفیہ ملاقات میں ہیں تو کہیں نہ کہیں، کوئی نہ کوئی جاننے والا ضرور آپکو دیکھ لیتا ہے۔ 8۔ سینما قانون : راہداری سے دور نشستوں کی بکنگ والے افراد ہمیشہ دیر سے ہال میں پہنچتے ہیں اور پھر راہداری سے قریب بیٹھے افراد کی ٹانگوں کو مسلتے ہوئے اپنی نشست پر پہنچتے ہیں 9۔ کافی/چائے کا قانون : دوران کام اگر آپکا دل گرم گرم چائے یا کافی کو چاہ رہا ہے اور گرم گرم کافی /چائے آپکی ٹیبل پرپڑی ہو تو آپکا باس عین اسی وقت آپکو بلائے گا یا ٹیلفون کرے گا تاوقتیکہ کافی / چائے ٹھنڈی ہوجائے۔ 10۔ امتحانی قانون : دیانتداری اور محنت سے حل کیے گئے سوال کے نمبر ہمیشہ نقل شدہ جواب سے کم آتے ہیں... کوئ شک
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex