Wednesday, 22, July, 2026

انسان اور جانورایک دوسرے کی زبان بولیں گے

انسان اور جانورایک دوسرے کی زبان بولیں گے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اب جانور بھی عام انسانوں کی طرح’ باتیں ‘ کرنا شروع کر دیں گے۔ اس مقصد کیلئے آلات تیار کئے جا رہے ہیں جبکہ کتے کو انسانی زبان ’استعمال ‘ کرنے کی سہولت فراہم کرنے والا آلہ تیار کر لیا گیا ہے۔ NO More) (Woof نامی یہ آلہ یورپ کی نارڈک سوسائٹی برائے ترقی و ایجادات(NSID) کی لیب میں تیار کیا گیا ہے جس میں مائیکرو کمپیوٹنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ یہ آلہ دماغ کی لہروں کے ذریعے جانوروں کی سوچ کو پڑھنے کے بعد اسے ایک سپیکر پر انسانی آواز میں بیان کر دیتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آلہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اس لئے ابھی صرف پالتو کتوں کیلئے قابل استعمال ہے تاہم اسے مزید کارآمد بنانے اور دوسرے جانوروں کیلئے استعمال کرنے سے پہلے مزید ریسرچ ہورہی ہے۔ یہ کمپنی ایک ایسا آلہ بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے جس سے انسان بھی جانوروں سے ان کی زبان میں باتیں کر سکیں گے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex