Thursday, 23, July, 2026

خلائی جہازوں کی ترسیل، ناسا نے دیوہیکل جمبوجیٹ تیار کرلیا

خلائی جہازوں کی ترسیل، ناسا نے دیوہیکل جمبوجیٹ تیار کرلیا
143فٹ لمبا، 37 فٹ اونچا، ایک پر سے دوسرے پر تک کا فاصلہ 156 فٹ ہے، 24 ہزار کلو وزن اٹھا کر اڑنے کی صلاحیت نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) خلائی جہازوں اور خلائی مشن میں استعمال ہونے والے آلات کی دنیا بھر میں ترسیل کے لئے ناسا نے دیو ہیکل جمبو جیٹ تیار کرلیا ہے۔ یہ جمبو جیٹ ایک مکمل طیارہ لے کر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ یہ جیمنی اور سکائی لیب مشنوں میں بھی کارآمد ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ دنیا کا سب سے پہلا سپر گپی کارگو جیٹ 1962ء میں تیار کیا گیا تھا اور یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نیا جمبو جیٹ 143 فٹ لمبا اور 37 فٹ اونچا ہے جبکہ ایک ر سے دوسرے پر تک فاصلہ 156 فٹ ہے۔ یہ 24 ہزار کلو وزن اٹھا کر 290 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ اور 564میل تک کا سفر طے کرسکتا ہے۔ خالی جہاز کا وزن 46 ہزار کلو گرام سے زائد ہے۔ اس میں کچھ بھی لوڈ کرنے کے لئے اس کا اگلا حصہ الگ ہوجاتا ہے۔ ناسا اپنے بیکار جہازوں کو عجائب گھروں تک پہنچانے کے لئے بھی اس جمبو جیٹ کو استعمال کرے گا۔ اسے ایک بہترین اور کارآمد ایجاد قرار دیا جارہا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex